آخر ایک منٹ میں 60 سیکنڈ
یا ایک گھنٹے میں 60 منٹ کیوں ھوتے ھیں
۱کیوں نہیں؟۰۰
Clock |
جواب!:
یہ قدیم بابل کے باشندوں کی ایجاد ہے جو کم و بیش ساڑھے تین ہزار سال پُرانی ایک تہذیب تھی ان کا گنتی کا نظام ساٹھ پر بُنیاد کرتا تھا اس کے علاوہ انہوں نے ہی دائیرے کو
360
ڈگری میں تقسیم کیا تھا۔ قدیم دور میں کسریں یعنی
fractions
نہیں ہوا کرتی تھیں تو اہمیت اس بات کی تھی کہ کوئی ایسا نمبر ہو جو بہ آسانی بہت سے فیکٹرز میں تقسیم ہوجائے لیکن یہ اتنا بڑا بھی ہو کہ آسانی سے وقت کا حساب کیا جاسکے اب ذرا غور کریں
60
کے فیکٹرز کیا ہیں، تو یہ بنتے ہیں
1,2,3,4,5,6,10,12,15,20,30,60
اب ایک سادہ سے موازنے کے لئے ایک سو کے فیکٹرز دیکھئے
1,2,4,5,10,20,25,50,100
Digital Sun Clock |
تو یہ آسان تھا کہ ایک گھنٹہ ساٹھ منٹ اور ایک منٹ ساٹھ سیکنڈ کا ہو کہ اس کو آسانی سے بہت سے نمبروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس قدر سہل اور آسان نظام تھا کہ آج تک اس کو بدلا نہیں جاسکا۔
#وقت، #وقت کی ایجاد،#time