اللہ اکبر کیا منظر ہوگا۔۔۔
اللہ ہمیں بھی حج نصیب فرماۓ |
آج نماز ظہر کا وقت شروع ہوتے ہی وقوفِ عرفہ کرنے والے لاکھوں عازمینِ حج "حاجیوں" کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔۔
گناہوں سے ایسے پاک ہو جائیں گے جیسے آج ہی دنیا میں آئے ہوں، دعاؤں کی قبولیت کے پُر کیف لمحات ہوں گے۔
منی کی وادی سجی ہوئی ہے، عرفات حاجیوں کو اپنے دامن میں وقوف کی دعوت دے رہا ہے، مزدلفہ منتظر ہے، قربانی کے جانور راہِ خدا میں قربان ہونے کو تیار ہیں، ہر آنکھ اشک بار ہے، اپنے مالک کے حضور پیشانیاں خم ہیں اور ربِ ذوالجلال سے صحت ، عافیت ، تندرستی، خیر و برکت اور مغفرت کا سوال کرتے ہوئے اسکے بندے آج پوری دنیامیں اس سے دستِ سوال دراز کئے ہوئے ہیں۔
اے مالک و مولیٰ ہمیں بھی جلد حج کی سعادتیں اہلِ خانہ کے ساتھ عطاء فرما۔
آمین ثم آمین